تارکین وطن کی خبریں
پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کی طرف سے نواز شریف پر جوتا پھینکنے اور خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے پر شدید مزمت

فرانس(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کی طرف سے نواز شریف پر جوتا پھینکنے اور خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے پر شدید مزمت۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے ممبران و عہدیداران نے ان واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اس موقع پر سابقہ کوآرڈینٹر یورپ کامران یوسف گھمن ، صغیر اصغر ، صوفی محمد سرفراز،ملک منیر،اجمل خان ،اشتیاق خان،ڈاکٹرطارق سلہریا یونان اور دیگر عہدیداران و ممبران موجود تھے جب کہ کامران یوسف گھمن نے نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف پر جوتا پھینکنا یا خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنا قابل مذمت ہے صد افسوس ہے ایسے لوگوں پر جو نا صرف اپنی چھوٹی ذہنیت کو ظاہر کرتے ہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے نام کو بھی بدنام کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ رسول اقدس کا فرمان ہے کہ تم کافروں کے خداؤں کو برا مت کہو تا کہ وہ تمھارے خدا کو برا مت کہیں ۔ کامران یوسف گھمن کا مزید کہنا تھا کہ اس فقرے میں بہت بڑی ہدایت ہے آج دوسرے لیڈرز پر کوئی جاہلیت کا مظاہرہ کر رہا ہے تو کل کو کوئی ہمارے لیڈر پر بھی کر سکتا ہے۔ سب کی عزت اپنی جگہ اور کسی سے اختلاف اپنی جگہ۔ ایسے لوگوں کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے جو آئندہ کے لیے عبرت ہو


واپس جائیں