جرمنی: 2017 میں مسلمانوں اور مساجد پر 950 حملے
برلن (نمائندہ خصوصی) جرمن وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2017 کے دوران ملک بھر میں مسلمانوں اور مساجد پر950 حملے ریکارڈ کئے گئے ۔
جرمن وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2017 کے دوران ملک بھر میں مسلمانوں اور مساجد پر950 حملے ریکارڈ کئے گئے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ان حملوں میں کم از کم 33 افراد زخمی ہوئے ۔ پولیس حکام کے مطابق تقریباً تمام ہی حملوں میں دائیں بازو کی قوتیں ملوث تھیں۔ 60 واقعات میں مساجد یا مسلمانوں کی دیگر عمارتوں کو نقصان پہنچایا گیا۔