تارکین وطن کی خبریں
اسٹاک ہوم میں کشمیر کانفرنس،صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے چوہدری غلام محمد بھلی بہترین کارکردگی پر شیلڈ پیش کی

اسٹاک ہوم(نمائندہ خصوصی )ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن سویڈن کے زیر اہتمام کشمیر کانفرنس ہوئی جس کے مہمان خصوصی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان تھے ،تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، بعد میں پاکستان اور سویڈن کے قومی ترانے بجائے گئے جس کے احترام میں ہال میں موجود افراد کھڑے رہے۔ ای یوپاک فرینڈ شپ فیڈریشن سویڈن کے صدر غلام محمد بھلی نے صدر آزاد کشمیر سردار مسعودخان اور دیگر مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض کاشف عزیز بھٹہ نے سرانجام دئیے۔

کشمیر کانفرنس کے اختتام پر صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن سویڈن کے صدر چوہدری غلام محمد بھلی کو مسئلہ کشمیر کو سویڈن میں اجاگر کرنے پر یاد گاری شیلڈ پیش کی اس موقع پر ان کے ہمراہ ای یوپاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر اور دیگر بھی اسٹیج پر موجود تھے


واپس جائیں