تارکین وطن کی خبریں
یورپ میں کتنے پاکستانیوں کو "بلیو کارڈ" دیا گیا؟

یورو اسٹیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق سن 2012 سے 2016ء تک کے پانچ برسوں میں مجموعی طور پر پونے بارہ سو ہنرمند پاکستانی شہریوں کو یورپی یونین کے مختلف ممالک میں بلیو کارڈ دیا گیا۔یورپی یونین کی بلیو کارڈ اسکیم ترقی پذیر ممالک کے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ہنر مند افراد کو روزگار کی یورپی منڈیوں تک رسائی فراہم کرتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت سن دو ہزار بارہ سے لے کر دو ہزار سولہ تک کے پانچ برسوں میں مجموعی طور پر قریب انہتر ہزار ہنر مند غیر ملکیوں کو یورپی یونین کے مختلف رکن ممالک میں بلیو کارڈ جاری کیا گیا۔

بلیو کارڈ جاری کرنے میں جرمنی سر فہرست

یورپ کی طاقتور ترین معیشت سمجھے جانے والے ملک جرمنی میں ملازمت اختیار کر کے بلیو کارڈ حاصل کرنے والے غیر ملکیوں کی تعداد یونین کے دیگر رکن ممالک کی نسبت کہیں زیادہ رہی۔

کس ملک کے کتنے شہری بیرون ملک ہیں، ٹاپ ٹین ۱۔ بھارت

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق سن 2017 کے اواخر تک قریب ایک کروڑ ستر لاکھ (17 ملین) بھارتی شہری اپنے ملک کی بجائے بیرون ملک مقیم تھے۔ سن 2000 میں بیرون ملک مقیم بھارتی شہریوں کی تعداد آٹھ ملین تھی اور وہ عالمی سطح پر اس حوالے سے تیسرے نمبر پر تھا۔مذکورہ پانچ برسوں کے دوران جن کُل قریب انہتر ہزار غیر ملکیوں کو یورپی یونین میں بلیو کارڈ جاری کیے گئے ان میں سے ساڑھے اٹھاون ہزار کو جرمنی نے ہی بلیو کارڈ جاری کیے تھے۔جرمنی کے بعد فرانس، لکسمبرگ اور پولینڈ کا نمبر آتا ہے لیکن جرمنی کے مقابلے میں ان ممالک میں بلیو کارڈ اسکیم کے تحت ہنر مند غیر ملکیوں کو بلیو کارڈ جاری کرنے کی شرح انتہائی کم ہے۔ مشرقی یورپی ممالک میں اس اسکیم کے تحت غیر ملکیوں کو اپنے ہاں ملازمتیں فراہم کرنے کا رجحان خاص طور پر انتہائی کم ہے۔

بلیو کارڈ اور پاکستانی شہری

یورو اسٹیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ پانچ برسوں کے دوران 1176 پاکستانی شہریوں کو بھی بلیو کارڈ جاری کیے گئے۔ مجموعی رجحان کے مطابق جرمنی نے ہی ان میں سے 1081 پاکستانیوں کو اپنے ہاں ملازمت ملنے کے بعد بلیو کارڈ جاری کیے۔جرمنی کے بعد رومانیہ کا نمبر آتا ہے جہاں ان پانچ برسوں کے دوران محض پچیس پاکستانی بلیو کارڈ اسکیم سے استفادہ کر پائے جب کہ فرانس نے اسی عرصے کے دوران گیارہ اور اسپین نے دس پاکستانی شہریوں کو بلیو کارڈ جاری کیے۔

یورپی دفتر شماریات میں بلیو کارڈ حاصل کرنے والے زیادہ تر پاکستانی شہریوں کے بارے میں یہ معلومات فراہم نہیں کی گئیں کہ ان کی اکثریت کا تعلق کن شعبوں سے ہے۔ لیکن چھتیس پاکستانی مینیجر، تین سی ای او، اور اکیس انتظامی یا کمرشل مینیجر کے طور پر جرمنی اور یونین کے دیگر رکن ممالک میں ملازمتیں حاصل کر کے بلیو کارڈ کے حقدار سمجھے گئے تھے۔


واپس جائیں