اداروں کو برا بھلا کہنے والے نشان عبرت بننے والے ہیں ستر سالوں میں پہلی بارکسی طاقتور کا احتساب ہو رہا ہے۔امیدوار صباء فیصل
جرمن(چیف اکرام الدین سے) رہنما پی ٹی آئی صباء فیصل نے کہا کہ اداروں کو برا بھلا کہنے والے نشان عبرت بننے والے ہیں ستر سالوں میں پہلی بار کسی طاقتور کا احتساب ہو رہا ہے فواد حسن، فواد نواز شریف،اور احد چیمہ شہباز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنیں گے پنجاب کے مخصوص سرکاری افسر شہباز شریف کی قیادت میں ایک مافیا بن چکے ہیں شہباز شریف نے احد چیمہ کے ذریعے لمبا مال کمایا ہے ان خیالات کا اظہار امیداور ایم این اے 147 صباء فیصل نے یورپی انٹرنیشنل میڈیا جرمن کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کے ووٹ کی تقدس کی نہیں اپنی کرپشن کی بحالی کی تحریک چلا رہے ہیں مگر اب قوم قوم انکو مزید لوٹ مار کی اجازت نہیں دے گی اور ان نا اہل اور کرپٹ حکمرانوں کو انکے انجام سے دوچار کرے گی انہوں نے مزید کہا کہ حکمران جتنی دیر اقتدار کی کرسی پر ہوتے ہیں انکو کسی ادارے میں کوئی خرابی نظر نہیں آتی اور جیسے ہی ان سے کرپشن اور لوٹ مار کا حساب مانگ جائے تو یہ سپریم کورٹ اور دیگر اداروں کو آنکھیں دکھاتے ہیں