کوٹلہ جلسہ کی کامیابی پر چوہدری عابد رضا کوٹلہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں: چوہدری فیصل اسحاق
کھاریاں ( زمان احسن ) رہنماء مسلم لیگ ( ن) مانچسٹر UKچوہدری فیصل اسحا ق ( آف سنت پورہ ) نے کہا ہے کہ کوٹلہ جلسہ کی کامیابی پر چوہدری عابد رضا کوٹلہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔کوٹلہ برادران کی دعوت پر عوام نے بھر پور شرکت کر کے ثابت کر دیا کہ ضلع گجرات مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے اور عوام کوٹلہ برادران کیساتھ ہے ۔ہم کوٹلہ جلسہ عام کی تاریخی کامیابی اور قائد میاں محمد نواز شریف کے شاندار استقبال پر کوٹلہ برادران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔