تارکین وطن کی خبریں
حاجی جان سید کا بہرہمند خان اور روبینہ خالد کو سینیئٹر منتخب ہونے پر مبارکباد۔

شبقدر(رپورٹ سردار نور سے)پاکستان پیپلز پارٹی شبقدر کے ضلعی سینئر نائب صدر جناب حاجی جان سید نے ایک بیان میں جناب بہرہمند اور روبینہ خالد کو سنیٹر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے دو ممبرز کا انتخاب غریب عوام کے لیے نیک شگون ہے۔ کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اس قوم کے لیے جو قربانیاں دی ہے ایسی قربانیاں کسی نہ آج تک نہی دی ہے۔ اور انشاءاللہ آنے والا دور پورے پاکستان میں اعلی سطح پر پاکستان پیپلز پارٹی کا دور ہے۔ کیونکہ پیپلز پاٹی کا منشور غریبوں کی محرومیوں کا ازالہ کرنا ہے اور ھم ضلع چارسدہ کے تمام پیپلزپارٹی کے جیالوں کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ اٹھو اور بی بی شھید کا پیغام اور منشور ہر ہر فرد اور ہر گھر تک پہنچاو اور آنے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی کو کامیاب بناو کیونکہ آج پارٹی کو آپ کی ضرورت ہے اور کل پارٹی اقتدار میں آ کر آپکے بہتر مستقبل کی ضامن بنینگی۔


واپس جائیں