آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے وزیر اعظم عمران خان ہونگے۔میڈم کلثوم محمود خان
جرمن(چیف اکرام الدین سے)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما میڈم کلثوم محمود خان نے کہا کہ آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہے وزیر اعظم عمران خان ہونگے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بشمول مرکز اور چاروں صوبوں میں اپنی حکومتیں بنائیگی مگر مچھوں کا مقابلہ صرف تحریک انصاف ہی کر سکتی ہے میڈم کلثوم محمود خان نے یورپی انٹرنیشنل میڈیا جرمن کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ چیئرمین عمران خان پر نہ صرف کارکنوں بلکہ پوری قوم کا فخر ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے حکمران جماعت بوکھلا چکی ہے۔