تارکین وطن کی خبریں
جماعت اسلامی کے پی امیر مشتاق احمد خان کو سینیئٹر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہے۔چیف اکرام الدین

جرمن(انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی انٹرنیشنل میڈیا کے چیف اور برطانیہ اردو گلوبل نیٹ ورک کے ایڈیٹر معروف صحافی اکرام الدین نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ ہم جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ کے امیر مخلص شخصیت مشتاق احمد خان کو سینیئٹر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید ہے کہ مشتاق احمد خان پاکستان کے مظلوم عوام اور اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کا مشن عوام کے حقوق کیلئے آواز اٹھانا اور کرپشن کے خاتمے کیلئے لڑنا اور مظلوم عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلانا ہے.


واپس جائیں