پاکستان تحریک انصاف سپین کا مشاورتی اجلاس زیر صدارت محمد شہباز ملک قرطبہ ریسٹورنٹ اینڈ میرج ہال بادالونا میں منعقد ہوا
بارسلونا(بیورورپورٹ )پاکستان تحریک انصاف سپین کا مشاورتی اجلاس زیر صدارت محمد شہباز ملک قرطبہ ریسٹورنٹ اینڈ میرج ہال بادالونا میں منعقد ہوا-اجلاس میں 25 مارچ کو یوم پاکستان کے حوالے سے ہونے والی تقریب کو آرگنائز کرنے کی حکمت عملی اور 7 اپریل کو آسٹریا میں پی ٹی آئی اورسیز کانفرنس کے حوالے سے وفد کی تشکیل پر غور کیا گیا- مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مورخہ 25 مارچ کو بروز اتوار شام 16.00 بجے بمقام قرطبہ ریسٹورنٹ اینڈ میرج ہال پر یوم پاکستان کی تقریب شایان شان طریقے سے منائی جائے گی جس میں سپین بھر سے عہدیداران،ممبران اور کارکنان شرکت کریں گئے-آسٹریا میں ہونے والی پی ٹی آئی کانفرنس میں سپین سے شامل ہونے والے وفد کے ناموں کو کچھ دنوں تک باہمی مشاورت سے حتمی شکل دے دی جائے گی- جو عہدیداران سپین کے دوسرے شہروں میں یا پاکستان اپنے نجی دورے کی وجہ سے مشاورتی اجلاس میں شمولیت نہیں کر سکے ان سے بذریعہ فون مشاورت کا عمل مکمل کیا جائے گا-