تارکین وطن کی خبریں
چوہدری امانت حسین مہر عظمت حسین مہر سلامت حسین مہر ( بارسلونا ) کی والدہ ماجدہ اور الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کی اہلیہ محترمہ.کی برسی پر عظیم الشان محفل نعت کا پروگرام انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا

سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی) نواحی گاوں گڑھا جٹاں میں ممتاز بین الاقوامی کاروباری نوجوان شخصیت چوہدری امانت حسین مہر عظمت حسین مہر سلامت حسین مہر کی والدہ ماجدہ اور الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کی اہلیہ محترمہ.کی برسی پر عظیم الشان محفل نعت کا پروگرام انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا۔

تقریب سے خطاب جناب صاحبزادہ حضرت مولانا عبد الحمید چشتی گولڑوی نے کیا اور اختتامی دعاحضرت سلطان بزرجمہر صاحب سجادہ نشین دربار عالیہ موہڑہ شریف مری نے ادا کی۔

تقریب میں ADCG جہلم جناب ڈاکٹر آفاق اور سوئی ناردرن گیس کے ڈائریکٹر جناب خان اعظم خان اور سپین سے چوہدری امتیاز آکیہ، چوہدری شاہد لطیف گجر، اخترچوہدری، افضال گوندل اور چوہدری ناظم دھدرا نے خصوصی شرکت کی، تقریب میں اہل علاقہ کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔


واپس جائیں