تارکین وطن کی خبریں
شامی بچوں کے قتل عام کے خلاف آواز اٹھائیں شام میں جاری قتل عام کی پر زور مذمت کرتے ہیں.صاحبزادہ تیمور حسن خان

جرمن(چیف اکرام الدین سے) سیاسی و سماجی شخصیت معروف بزنس مین صاحبزادہ تیمور حسن خان نے کہا کہ شام میں جاری قتل عام اور انتشار بند کریں شامی مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف آواز اٹھائیں انہوں نے کہا کہ شام کے مشرقی شہر غوطہ میں گزشتہ 10 روز سے جاری روسی اور شامی فوج کی بمباری سے اب تک معصوم بچوں اور خواتین سمیت 600 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں پوری دنیا شام میں ہونے والی بربریت پر تڑپ اٹھی ہے شام میں ظلم اور بربادی کی داستانیں رقم ہونے پر خیبر پختونخواہ کے معروف سیاسی و کاروباری شخصیت صآحبازادہ تیمور حسن خان بھی خاموش نہ رہ سکی تھیں انہوں نے کہا کہ شام میں انسانیت مر چکی ہے بچے مر رہے ہیں اور اب شام میں ہونے والے ظلم کو بند ہونے کی ضرورت ہے۔


واپس جائیں