پاکستان فیشن انڈسٹری میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ماڈل سمرین خان
جرمن(چیف اکرام الدین سے) شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مشہور نوجوان ماڈل سمرین خان نے کہا کہ پاکستان فیشن انڈسٹری میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جن کو موقع ملنا چاہیے تفصیلات کے مطابق مشہور نوجوان ماڈل سمرین خان نے کہا کہ ہمارے فیشن انڈسٹری کے لوگوں کو نئے ٹیلنٹ کو موقع دینا چاہیے تا کہ پاکستان فیشن انڈسٹری مزید ترقی کر سکے بین الاقوامی معیار کے مطابق پاکستان فیشن انڈسٹری میں سہولیات کی کمی نہیں ہے فیشن انڈسٹری کو حکومتی سطح پر کسی قسم کا تعاون نہیں ملتا جسکی وجہ سے فیشن انڈسٹری بین الاقوامی انڈسٹری کے مقابلے میں تھوڑا پیچھے رہ گیی ہے لیکن پھر ہماری فیشن انڈسٹری کے لوگ اپنے بل بوتے پر جو کچھ کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے ماڈل سمرین خان نے یورپی انٹرنیشنل میڈیا جرمن کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہمیں ٹی وی اور جیو ٹی وی میں کام کرنے کا بہت شوق ہے انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ہم ٹی وی اور جیو ٹی وی کی سپورٹ کی ضرورت ہے لیکن چاہتی ہوں کہ میں اپنی محنت سے ایسا مقام بناوں کہ ماڈلنگ میں ایک مثال بن جاوں۔