تارکین وطن کی خبریں
شام میں معصوم بچوں کا بے گناہ قتل عام بند کریں معصوم بچوں اور بچیوں پر ظلم و بربریت کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔نعمت اللہ ظہیر

جرمن(چیف اکرام الدین سے)خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین وتمغہ امتیاز نعمت اللہ ظہیر نے کہا کہ شام میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے ان پر مسلم ممالک کے حکمران کیوں خاموش ہے کیا شام کے عوام مسلمان نہیں کیا شام کے عوام پیغیر پاک کے امتی نہیں کئی سالوں سے مسلم ممالک پر کفار کے مظالم جاری ہے کوئی پوچھنے والا نہیں کہ شام میں مسلمانوں پر کیا ہو رہا ہے اور کیوں ہو رہا ہے دنیا کے کسی نہ کسی حصے میں مسلم ممالک کے اندر مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے بچوں اور بچیوں کو بے گناہ مروایا جا رہا ہے انہوں نے یورپی انٹرنیشنل میڈیا جرمن کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ شام کے معصوم بچے اور بچیاں میری اور آپ کے بچے ہے شام میں 500 سے زائد بچوں کو شہید کیا گیا ایسا ظلم کبھی دیکھنے اور سننے میں نہیں آیا انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کے حکمرانوں سے مطالبہ ہے کہ شام میں مسلمانوں کے جاری قتل عام کے خلاف آواز اٹھائیں کیونکہ ہم مسلمان ہے اور ہر مسلمان پر مسلمان کی مدد کرنا فرض ہے انہوں نے مزید کہا کہ اقوم عالم کو چاہئے کہ شام میں معصوم بچوں کے بے گناہ قتل عام کے خلاف آواز اٹھائیں اور شام کے مسلمانوں کی مدد میں حصہ لیں اور ثواب دارین حاصل کریں


واپس جائیں