شامی علاقے مشرقی غوطہ میں جاری قتل عام بند کریں مسلم ممالک شام میں بچوں کے جاری قتل عام کے خلاف آواز اٹھائیں.سراج الدین روغانی
جرمن(چیف اکرام الدین سے) اردو گوبل نیٹ ورک کے نمائندہ سراج الدین روغانی نے کہا کہ شام میں معصوم بچوں اور بچیوں کا بے گناہ قتل عام بند کریں کریں انہوں نے کہا کہ شامی مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف اقوام عالم آواز اٹھائیں شامی مسلمانوں کی بے گناہ اور بے دردی کے ساتھ قتل عام کی پر زور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کے حکمرانوں سے مطالبہ ہے کہ شامی مسلمانوں کیلئے اہم اقدامات کرے اور شامی مسلمانوں کو کفار کے ظلم سے نجات دیں انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے کونے کونے میں مسلمانوں پر مظالم اور انکا قتل عام جاری ہے لیکن مسلم ممالک کے حکمران اس قتل عام پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جو مسلم ممالک کے حکمرانوں کیلئے سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ آئیں ہم سب ملکر اپنے شامی بھائیوں کی مدد میں حصہ لیں اور شامی مسلمانوں کو کفار کے ظلم سے نجات دیں اور اسلام کا نام روشن کرے۔