تارکین وطن کی خبریں
راجہ طاہرکی سینیٹ کے الیکشن میں شاندار کامیابی پر پاکستان پیپلز پارٹی کےتمام نو منتخب سینیٹرز اور جیالوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد

بیلجئم(نمائندہ خصوصی)راجہ طاہر سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی بیلجیئم کا سینیٹ کے الیکشن میں شاندار کامیابی پر پاکستان پیپلز پارٹی کےتمام نو منتخب سینیٹرز اور جیالوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد انہوں نے کہا آصف علی زرداری نے بالآخر 30 سال میں ثابت کر دیا کے وہ واقعی مرد حر ہیں اسی دوران ساڑھے گیارہ جیل قید رہے, پیشیاں بھگتیں, بدنامی سہی, میڈیا ٹرائل ہوا, ٹین پرسنٹ کا نام دیا گیا, مخالفین آصف علی زرداری کے خلاف مہم چلا کر الیکشن جیتے لیکن مرد ُحر نے اس سب مقابلہ صبر و تحمل سے کیا آج دشمن بھی اندر سے مانتا ہے کہ آصف علی زرداری حقیقت میں مظلوم اور دور حاضر کا سنجیدہ ترین سیاست دان ہے


واپس جائیں