کوٹلہ برادران کے جانثار اوورسیز پاکستانی میاں نواز شریف کے تاریخی استقبال کیلئے پیش پیش
کھاریاں ( زمان احسن + بلال بٹ ) کوٹلہ برادران کے جانثار اوورسیز پاکستانی میاں نواز شریف کے تاریخی استقبال کیلئے پیش پیش ۔ اوورسیز رہنماء مسلم لیگ (ن ) چوہدری شفاقت مہر دلو ( کینیڈا ) ، چوہدری غضنفر ڈمیان ( ڈنمارک ) ، چوہدری غلام حسین ڈمیان ( ڈنمارک ) ، چوہدر ی نبیل اشرف دھنی ( انگلینڈ ) ، چوہدری اکمل خاں دھنی ( انگلینڈ ) ، چوہدری فیصل اسحاق ( انگلینڈ ) کوٹلہ جلسہ عام کی کامیابی اور قائد میاں نواز شریف کے شاندار تاریخی استقبال کیلئے پاکستان میں اپنے عزیز و اقارب ، سیاسی و سماجی شخصیات اور اوورسیز کمیونٹی سے مکمل رابطے میں ہیں ۔ اور اس سلسلے میں انہیں متحرک وفعال کرنے میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ جبکہ وہ کوٹلہ برادران سے بھی روزانہ کی بنیاد پر رابطے کررہے ہیں ۔