صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سویڈن پہنچ گئے، چوہدری غلام محمد بھلی اور دیگر تنظیمی عہدیداران نے پرتپاک استقبال کیا
اسٹاک ہوم(بیورورپورٹ )کشمیر کانفرنس میں شرکت کے لئے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم پہنچ گئے، اسٹاک ہوم پہنچنے پر سفیر پاکستان محترم احمد حسین دایو،ایچ او سی عرفان احمد ،ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن سویڈن کے صدر چوہدری غلام محمد بھلی اور دیگر عہدیداران نے پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر کاشف عزیز بھٹہ ، مسعود منہاس، مقصود خواجہ ،سردار تیمور عزیز، عمیر ضیائ بھٹی، سابیسٹین ہارون ، شکیل چوہدری جنید نواز چوہدری، راشد بھٹی، چوہدری آدم بھلی، چوہدری اصغر ،ابدال بھلی، افضال بھلی، چوہدری طفیل موجود تھے