تارکین وطن کی خبریں
پی ٹی آئی میڈرڈ میں تنظیم سازی کا پہلا مرحلہ مکمل، محمد شہباز ملک نے تمام عہدیداران کو نوٹیفیکیشن جاری کر دیے

میڈرڈ(رپورٹ،ڈاکٹرقمرفاروق )پاکستان تحریک انصاف میڈرڈ میں پارٹی کی تنظیم سازی کا پہلا مرحلہ مکمل، صدر پی ٹی آئی سپین نے تمام عہدیداران کو تقریب حلف برداری کے موقع پر نوٹیفیکیشن جاری کر دیے-

پاکستان تحریک انصاف اسپین نے میڈرڈ میں تنظیم سازی اور عہدیداران کو نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا،جس کا آغاز تلاوت قراآن مجید اور ہدیہ نعت رسول پیش کر کے کیا گیا ۔اس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا جس کے احترام میں تمام افراد کھڑے رہے۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض عبدالصبور اورتصور اعظم نے سرانجام دئیے۔

اس موقع پر محمد شہباز ملک نے تمام عہدیداران کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پارٹی کی طرف سے جو ذمہ داری آپ کو دی جا رہی ہے امید ہے کہ آپ اس پر پورا اتریں گئے اور ہم سب ایک ٹیم کی صورت میں پی ٹی آئی کو پورے سپین میں مضبوط اور فعال بنائیں گئے اور اپنے قائد عمران خان کا پیغام پورے سپین میں پہنچائیں گئے-جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق میڈرڈ میں جماعت کو فعال بنانے کے لئے پہلے مرحلے میں آرگنائزر،ڈپٹی آرگنائزر اور یوتھ ونگ پی ٹی آئی میڈرڈ کا قیام عمل میں لایا گیا-

مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے پاکستان تحریک انصاف کا حکومت میں آنا ضروری ہے۔ اسی صورت میں ملک سے کرپشن کا عفریت ختم کیا جا سکتا ہے اور عام پاکستانی عزت کی زندگی گزار سکتا ہے۔ تمام مقررین نے ایک بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میڈرڈ سمیت دنیا بھر میں مقیم پی ٹی آئی کے ممبران کارکنان اپنے اپنے حلقہ میں گاوں میں محلہ میں اس بات کو یقینی بنائیں کہ جب انتخابات ہوں وہاں پر پی ٹی آئی کے نمائندہ کو جیت سے ہمکنار کرائیں۔یہی ہماری کامیابی ہے۔اور یہی ہماری محنت کا عروج ہوگا جب ہمارا قائد عمران خان وزیراعظم بنے گا۔

جن پارٹی ممبران کو ذمہ داریاں دی گئیں ان میں آرگنائزر پی ٹی آئی میڈرڈ اصغر سعید،رانا محمد عرفان ڈپٹی آرگنائزر تصور اعظم،محمد شاہد اور یوتھ ونگ پی ٹی آئی میڈرڈ کے لئے صدر یوتھ ونگ پی ٹی آئی میڈرڈ وحید اختر،سینئر نائب صدر راجہ عدنان ظفر،کاشف عزیز نائب صدر علی حسنین چٹھہ،جعفر ریاض سیکریٹری جنرل اشفاق گوندل،سیکریٹری انفارمیشن ذیشان اصغر سیکریٹری فائنانس رانا کاشف، ڈپٹی سیکریٹری فائنانس مسعود گوندل،ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن رانا بلال کے نام شامل ہیں-تمام عہدیداران سے ان کے عہدے کا حلف بھی لیا گیا-تمام عہدیداران نے اس موقع پر اہم ذمہ داریاں ملنے پر محمد شہباز ملک اور الیکٹڈ باڈی کے باقی ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم پر پارٹی کی طرف سے جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ہم اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گئے-تقریب کے اختتام پر معروف بزنس مین چوہدری محمد اظہر کی جانب سے تمام ممبران وعہدیداران کو عشائیہ دیا گیا ۔


واپس جائیں