محمدحلحول کو توت راوال کا نیا صدر منتخب ہونے پر طاہر رفیع کی مبارک باد
بارسلونا(بیورورپورٹ)مراکشی نژاداسپانش محمدحلحول بارسلونا میں سب سے بڑی سماجی تنظیم "توت راوال"کے نئے صدر منتخب ہو گئے۔ان کے انتخاب پر معروف پاکستانی سماجی و سیاسی کارکن طاہر رفیع نے محمدحلحول سے ملاقات کی اور ان کو مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ توت راوال اپنی انفرادیت کو برقرار رکھے گی اور بارسلونا راوال میں مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کے رنگ کو مزید ابھارا جائے گا۔محمدحلحولنے طاہر رفیع کا شکریہ ادا کیا اور باہمی تعاون کی اپیل کی۔