تارکین وطن کی خبریں
چوہدری محمدسرور کی طرف سے اٹلی میں مقیم پاکستانی کیمونٹی کے اعزاز میں اعزازی شیلڈز کی تقسیم

اٹلی(نمائندہ خصوصی )چوہدری محمد سرور ایکس گورنر پنجاب پہلے مسلمان ایم پی کی طرف سے اٹلی میں مقیم پاکستانی کیمونٹی کے اعزاز میں اعزازی شلیڈ کی تقسیم کے لیے پرگروام کا اہتمام کیا گیا پروگرام کی میزبانی کا اہتمام چوہدری لیاقت علی بھولا کی طرف سے کیا گیا ۔تقسیم اعزازی شیلڈ کے مہمان خصوصی چودہری محمد سرور کے پرسنل کوآرڈینیٹر عاصم ایاز چوہدری تھے عاصم ایاز چوہدری نے پروگرام میں چوہدری محمد سرور کا خصوصی پیغام اٹلی میں موجود پاکستانی کیمونٹی کو پنچایا کہ

ہم دیار غیر میں بس صرف اور صرف ایک پاکستانی ہونے کے ناطے سے ایک دوسرے سے عزت احترام سے پیش آئیں کیوں کہ ہماری پہچان پاکستان ہے آپکو اور آپکے ملک کو کوئی اچھی نگاہ سے دیکھے اس کے لیے آپ پر یہ لازم ہے کہ آپ اخلاقیات اور بھائی چارہ کے راستہ رہیں اور اٹلی کے قانون کے مطابق اپنی زندگی بس کریں اور اٹلی کی کمیونٹی کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دیں ۔پرسنل کوآرڈینیٹر ٹو چوہدری محمد سرور عاصم ایاز نے اس موقع پر چوہدری محمد سرور کی فاؤنڈیشن کی طرف سے 25%فنڈ پاکستان میں کسی بھی نئے ہسپتال یا سکول کے قائم کرنے پر دینے کا اعلان بھی کیا اور اٹلی کی کمیونٹی کی طرف سے قائم کردہ پاکستان میں وہ ہسپتال یا سکول کی مکمل دیکھ بھال اور چلانے کی ذمہ داری چوہدری محمد سرور کی فاؤنڈیشن پر ہو گئی ۔

پاکستانی کیمونٹی کے ہر فرد نے اپنے خطاب میں چوہدری محمد سرور آور انکے پرسنل کوآرڈینیٹر عاصم ایاز کا شکریہ ادا کیا اور اپنے لفظوں میں انکو خراج تحسین پیش کیا کہ اور کہا کہ اٹلی اور یورپ میں لوگ آتے ہیں اور کئی سالوں سے آ رہے ہیں پر چوہدری محمد سرور صاحب کی طرف سے اپنے کوآرڈینیٹر کو یہ شیلڈ دے کر بھیجنا نہایت عمدہ اور اعلی اقدام ہے چوہدری محمد سرور کے اس اقدام سے اٹلی میں موجود ہر پاکستانی کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور اس بات کا اوورسیز میں پتہ چل گیا ہے کہ پاکستان میں بھی کوئی لیڈر شیپ ہے جو اوورسیز کے بارے میں سوچتی ہے ۔آخر میں سب پارٹی یا گروپ بندی کے بغیر ۔تمام اٹلی میں موجود پاکستانی کیمونٹی کے سربراہان کو چوہدری محمد سرور کے پرسنل کوآرڈینیٹر عاصم ایاز چوہدری نے چوہدری محمد سرور کی طرف سے شلیڈ پیش کی


واپس جائیں