تارکین وطن کی خبریں
پی ٹی آئی سپین کاممبران و کارکنان رابطہ مہم اور تنظیم سازی،صدر پی ٹی آئی سپین محمد شہباز ملک میڈرڈ میں دو مشاورتی اجلاس

میڈرڈ (پ ر) پی ٹی آئی سپین کے انٹرا پارٹی الیکشن کے بعد جہاں دوسرے تمام شہروں میں ممبران و کارکنان رابطہ مہم اور تنظیم سازی کا عمل شروع کیا گیا ہے وہیں سپین کے دارلحکومت میڈرڈ میں صدر پی ٹی آئی سپین محمد شہباز ملک،سیکریٹری انفارمیشن عبدالصبور نے چوہدری اظہر ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کونسل اور نائب صدر رانا اختر کی دعوت پر دو روزہ میڈرڈ کا دورہ کیا ان کے ہمراہ سینئر راہنما تنویر احمد موجود تھے-

میڈرڈ میں پہلے روز انہوں نے میڈرڈ کے مختلف علاقوں میں عمران خان اور پی ٹی آئی کے چاہنے والوں سے ڈور ٹو ڈور جا کر مولاقاتیں کیں اور ان کو سپین میں پارٹی معاملات،2018 کے جنرل الیکشن میں اورسیز کا کردار اور تنظیم سازی کے حوالے سے بریفنگ دی-

تنظیم سازی کے سلسلے میں پہلا مشاورتی اجلاس میڈرڈ کے علاقے آریگاندہ میں اور دوسرا اجلاس لابا پیس میں زیر صدارت محمد شہباز ملک منعقد ہوئے جن میں وہاں موجود پارٹی کے متحرک ممبران سے تنظیم سازی کے حوالے سے باہمی مشاورت کی گئی-مشاورت کا عمل مکمل ہونے کے بعد میڈرڈ کے لئے آرگنائرز،ڈپٹی آرگنائزرز اور میڈرڈ یوتھ ونگ کے قیام کے لئے ناموں کی لسٹ تیار کی گئی-


واپس جائیں