تارکین وطن کی خبریں
چوہدری عابدرضا کوٹلہ کی قیادت میں اہالیان ضلع گجرات4مارچ کو وفاؤں کی نئی تاریخ رقم کر ینگے : اوورسیز رہنماء

کھاریاں ( زمان احسن + بلال بٹ ) اوورسیز رہنماؤں چوہدری غلام حسین ڈمیان ، چوہدری امتیاز احمد آکیہ ، چوہدری وقاص اقبال ڈمیان ، چوہدری عزیز احمد ڈمیان ، چوہدری جاوید توقیر تریٹروانوالہ نے کہا ہے کہ چوہدری عابدرضا کوٹلہ کی قیادت میں اہالیان ضلع گجرات 4 مارچ کو وفاؤں کی نئی تاریخ رقم کر ینگے۔

چار مارچ کو لاکھوں عوام اپنے قائد میاں نواز شریف اور مریم نواز کی کوٹلہ ارب علی خاں آمد پر تاریخ ساز استقبال کرینگے ۔ کوٹلہ ارب علی خاں میں قائد میاں نواز شریف کو خوش آمدید کہنے کے لیے ضلع گجرات کے عوام بیتاب ہیں۔

اوورسیز پاکستانی بھی کوٹلہ جلسہ کو یاد گار بنانے کیلئے کوٹلہ برادران کے شانہ بشانہ ہیں ۔


واپس جائیں