ایگزیکٹیو ممبر تیمور حسن خان کے ساتھ فاٹا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے وفد کی ملاقت
جرمن(چیف اکرام الدین سے)ٹربیل ایریا چیمبر آف کامرس انڈسٹری کے ایگزیکٹیو ممبر معروف کاروباری شخصیت صاحبزادہ تیمور حسن خان کے ساتھ فاٹا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے وفد کی ملاقات تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیمبر آف کامرس انڈسٹری کے ایگزیکٹیو ممبر معروف کاروباری شخصیت صاحبزادہ تیمور حسن خان کے ساتھ فاٹا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے وفد کی ملاقت ہوئی ملاقات میں صدر قیصر داودزئی بھی موجود تھے اجلاس میں فاٹا کی ترقی اور فاٹا عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے پر بات چیت ہوئی فاٹا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے وفد نے کہا کہ فاٹا عوام کئی سالوں سے ترقی کی راہ سے محروم ہے فاٹا کی ترقی اور عوام کے مسائل کیلئے اہم اقدامات کی ضرورت ہے دونوں وفد کے درمیان فاٹا مسائل کو حل کرنے پر اتفاق ہوااور کہا گیا انشاءاللہ فاٹا کی ترقی اور عوام کو درپیش مسائل کے خاتمے کیلئے ہماری فوری کوشش اور تعاون فاٹا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور فاٹا عوام کے ساتھ ہے اس موقع پر صدر قیصر داودزئی نے فوری یقین دہانی کرایی انہوں نے کہا کہ فاٹا کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہماری کوششیں جاری ہے اور جاری رہے گی.