عمران خاں مایوس قوم کیلئے امید کی ایک آخری کرن ہیں۔ اورنگ زیب خیلوی
گلف(نمائندہ خصوصی)ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت رہنما پی ٹی آئی گلف اورنگ زیب خیلوی نے کہا ہے کہ عمران خاں مایوس قوم کیلئے امید کی ایک آخری کرن ہیں عوام کو مہنگائی سے بچانے کے دعویداراپنے وعدوں سے منحرف ہوچکے ہیں حکمران احتساب سے بچ نہیں سکیں گے میگا پراجیکٹس کا بڑا حصہ بیرون ملک جا رہا ہے آدھے پنجاب کا بجٹ صرف لاہور پر لگ رہا ہے ستر فیصد پراجیکٹ ایک کمپنی کو دیئے جا رہے ہیں پاکستانی قوم کو ہر طرح سے لوٹنے والوں کے حساب کے دن قریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف قوم کی دولت کو مزید لوٹنے نہیں دے گی ملک و قوم مشکلات میں جب کہ حکمران بادشاہوں کی زندگی گزار رہے اور اثاثوں میں اضافہ بھی کر رہے ہیں۔