افسوس پاکستان کی حکمران اشرافیہ کوناداراورمفلس طبقات کی مشکلات کااحساس تک نہیں۔ چوہدری جاوید چٹھہ
یوکے(نمائندہ خصوصی)ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت رہنما پی ٹی آئی مانچسٹر یوکے چوہدری جاوید چٹھہ نے کہا ہے کہ افسوس پاکستان کی حکمران اشرافیہ کوناداراورمفلس طبقات کی مشکلات کااحساس تک نہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام پران کی قوت برداشت سے زیادہ بوجھ ڈالناانتہائی ظلم اورزیادتی کے زمرے میں آتا ہے۔حکومت کی طرف سے عوام کیلئے ریلیف پیکیج محض اعلانات تک محدودہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی نااہلی سے ملک میں پسماندگی اورناخواندگی مزیدبڑھ گئی ۔انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے بچے فروخت کرنے پرمجبورہوگئے جبکہ حکمران صرف وہ منصوبہ بناتے ہیں جہاں سے انہیں زیادہ سے زیادہ کمشن ملے ۔ لاہورمیں میٹروبس منصوبہ کی بدترین ناکامی کے باوجود راولپنڈی سے اسلام آباد تک میٹروبس شروع کرنے اوراب لاہور میں اورنج ٹرین منصوبہ بنانے کااعلان عوام کے زخموں پرنمک چھڑکنے والی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اقتدارمیں آکرعوامی فلاحی منصوبوں پرکام کرے گی جس سے عام آدمی کامعیار زندگی بلندہوگا ۔