شام میں ہونے والے ظلم اور بربریت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔چوہدری ناصر علی رانجھا
اٹلی(نمائندہ خصوصی) چوہدری ناصر علی رانجھا سابق صدر پیپلز پارٹی اٹلی اینڈ نامزد صدر پاکستان پیپلز پارٹی یورپ نے کہاہے کہ شام میں ہونے والے ظلم اور بربریت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ شام میں مسلمانوں سے اپنی سرزمین پر رہنے کا حق جبراً چھینا جا رہا ہے اور انہیں بے دخل کر کے ہجرت پر مجبور کیا جا رہا ہے ۔جبکہ دنیا میں کوئی ایسا ملک آج تک نظر نہیں آیا کہ ان مفلو ق الحال اور غریب الوطن شام کے مسلمانوں کو پناہ دے۔انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ پڑوسی ممالک نے بھی ان مظلوموں پر اپنے بارڈر بند کر دیے ہیں اور مسلم دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔