تارکین وطن کی خبریں
پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ میڈرڈ سپین کا نائب صدر بننے پر چوہدری علی حسنین چٹھہ کو مبارکباد کہتے ہیں

میڈرڈ(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف صوبہ اُندلس سپین کے کوآرڈینیٹر چوہدری اظہر اقبال چٹھہ نے دوست نیوزاسپین سے بات کرتے ہو ئے کہا وہ پی ٹی آ ئی سپین کی مرکزی قیادت کے مشکو ر ہیں ،خصوصی پی ٹی آئی سپین کے صدر ملک شہبازکا جنہوں نے میڈرڈ میں پی ٹی آ ئی یوتھ ونگ کی باڈی تشکیل دی اور نوجوانوں کو موقع فراہم کیا کے وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں، نوجوان اپنی قوم کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں، جناب عمران خان صاحب کی قیادت میں نوجوانوں کو حقیقی قائد مل گئے ہیں، جنہوں نے اپنی قوم کے نوجوانوں کو خواب دیکھنا سکھایا۔ امید کا خواب۔ کامیاب اور روشن پاکستان کا خواب، اور یہ سب عمران خان کی قیادت میں ممکن ہو گا ، چوہدری اظہر اقبال چٹھہ نے میڈرڈ یوتھ ونگ کے تمام نئے عہدیداران کو مبارکباد بھی دی،


واپس جائیں