تارکین وطن کی خبریں
حکمرانوں نے الیکشن سے پہلے بلند وبانگ دعوے کئے تھے مگر کارکردگی زیرو ہے۔چیئرمین صفدر خان باغی

جرمن(چیف اکرام الدین سے) آصف باغی شہید میموریل فاونڈیشن کے چیئرمین اور ڈسٹرکٹ ممبر صفدر خان باغی نے کہا کہ موجودہ حکومت اور ان کے حواری الیکشن سے پہلے بڑے بڑے دعوے کرتے تھے 5 سال پورے ہونے کے باوجود بھی ان کی کارکردگی زیرو ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں ابھی تک بجلی کا بحران حل نہ ہو سکا پینے کیلئے عوام کو صاف پانی میسر نہیں مہنگائی نے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے غریب عوام موجودہ حکمرانوں کو بد دعائیں دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں عوام جس مسائل سے دوچار ہے اس کے حل کیلئے اہم اقدامات کی ضرورت ہے موجودہ دور میں عوام حکومتی مراعات سے محروم ہیں نوجوان نسل تعلیم اور،روزگار سے محروم ہے تمام پارٹیوں کے سربراہان سے مطالبہ ہے کہ موجودہ دور میں نوجوان عربت کی وجہ سے تعلیم سے محروم ہیں ان نوجوانوں کی تعلیم اور صحت کی طرف توجہ دیں اور عوام کو خوشیاں دیں اور ملک کو موجودہ بحرانوں سے نجات دیں

انہوں نے یورپی انٹرنیشنل میڈیا جرمن کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں پارٹیوں نے ستر سالوں میں کوئی بھی انقلابی اقدامات نہیں اٹھائی اور وجہ یہی وجہ ہے کہ الیکشن کی آمد آمد ہے اور چند مفاد پرست امیدواروں نے جنازوں اور شادیوں میں شرکت کرکے لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں لیکن اب عوام بے دار ہو چکے ہیں اور آئندہ 2018 کے عام انتخابات میں ان تمام بھرپیوں کی ضمانتیں ضبط ہونگی اور یہ کسی دکھانے کے لائق نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ جنرل الیکشن سیاسی بنیاد پر نہیں بلکہ شخصیاتی بنیاد پر ہونے کا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ عوام سیاسی پارٹیوں سے تنگ اگئ ہیں بشتر امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن کرینگے اور جیتیں گے۔


واپس جائیں