تارکین وطن کی خبریں
وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے اُورہ چوک تا کنگرہ تک روڈ کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح

سیالکوٹ ( نمائندہ خصوصی:۔ وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے اُورہ چوک تا کنگرہ تک روڈ کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کیا،اس منصوبے کی تکمیل پر651ملین روپے خرچ ہونگے ۔ اراکین صوبائی اسمبلی رانا لیاقت علی، چودھری محمد اکرام،چودھری طارق سبحانی، میئر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ توحید اختر چودھری، ایم ایل اے اسماعیل گجر اور رانا شوکت پھلور کے علاوہ یوسی چیئرمینز اور مسلم لیگ ن کے مقامی عہدیداران اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کے طول و عرض میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے جس کے ثمرات عوام تک پہنچانا شروع ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ پنجاب کی تعمیر و ترقی میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ بعد ازاں رانا لیاقت پھلو ر نے اپنے حلقہ انتخاب 126کی عوام میں 35خوش نصیبوں کیلئے عمرے کے پیکیج کا بذریعہ قرعہ اندازی اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہر سال رمضان المبارک میں 40لوگوں کا قافلہ عمرے کیلئے لیکر جانا میرے لئے باعث سعادت ہے ۔ اراکین صوبائی اسمبلی رانا لیاقت علی اور طار ق سبحانی کے ہمراہ سبز پیر میں ریسکیو1122ایمبولینس سروس ، شہداء کشمیر اسٹیڈیم اور موضع پھلو ر میں کشمیر پارک کا افتتاح کیا ۔ایم پی اے رانا لیاقت علی نے کہاکہ 2013ء کے انتخابات میں عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو اللہ کے فضل و کرم سے پورا کیا ہے اور 2018ء کے الیکشن میں عوام کی عدالت میں سرخرو ہوکر جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ 2018میں بھی شیر کے امیدوار کامیاب ہونگے اور مرکزاور صوبہ پر ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن کی حکومت بنے گی اس موقع پر سینئر راہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) تحصیل پسرور رانا شوکت علی، چوہدری وارث علی کاہلوں، صدر غلہ منڈی پسرور ملک عادل اسحاق، رانا شہزاد احمد، شفاقت باجوہ، عابد قریشی وسیم سلہری، چےئرمین ملک اختر عباس چاند، رانا افتخار حسین، رانا غلام حسین چوہدری آصف باجوہ، مشتاق احمد گورسی، چوہدری یعقوب، قیصر محمد ایڈووکیٹ، مہر یسن، فیصل بٹ ودیگرپاکستان مسلم لیگ راہنما ، ورکروں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی


واپس جائیں