پاکستان کمیونٹی کا بڑا *اتحاد*۔۔۔ عرصہ دراز کے بعد تمام پاکستانیوں کا بڑا اجتماع۔ عوام کا کمیٹی اراکین کو خراجِ تحسین!
میلانو (فخر جیلانی ) گزشتہ روز میلانو لمباردیا کے قصبہ تربیکو کے ہوٹل میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی Franchesco Parina پارلیمینٹیرین، Regionale Domenica اندریا دوناتی اور سندکو دی نوزاتے تھے۔ کمیونٹی کے درپیش مسائل راجہ ابرار اور چوہدری خالد نے پیش کیے۔تقریب کا باقاعدہ آغاز مولانا محمد ادریس صاحب نے تلاوتِ قرآن پاک سے کیا اور اس موقع پر نعت خوانی بھی کی گئی۔ Franchesco Parina، Andrea Donati اور Sindco di Nozate نے بھرپور یقین دلایا کہ جلد از جلد تمام ممکنہ مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ اس کمیونٹی کو ایک جھنڈے تلے جمع کرنے والے چوہدری خالد، چوہدری طالب، ناصر عباسی، شریف عباسی، راجہ بابر ،عامر بٹ ، زاہد بٹ، چوہدری ارشد ، ملک فخر جیلانی، چوہدری خادم، جمیل خان اور زبیر صاحب کی بھرپور کوششوں کو سراہا گیا اور جعفریہ ایسوسی ایشن کے صدر جناب حاجی شہزادہ اعوان اور نائب صدر جناب عابد شاہ صاحب کا بھی خصوصی تعاون کا شکریہ ادا کیا گیا۔ میلانو سے آئے ہوئے مہمان عامر شاہ ، اُنکے ساتھیوں اور بریشیا سے آئی ہوئی تمام شخصیات کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔ اور کمیونٹی کے لئے ہر زون سے دو بندے بذریعہ کارکن لینے کا اعادہ کیا گیا تاکہ وہ اپنے اپنے مسائل کمیونٹی صدر کے ذریعے محکموں سے حل کروا سکیں۔ اس موقع پر ارشد خان، رانا صاحب، وقار شاہ، وسیم اعوان، اسد جگا، شہباز صاحب، عادل صاحب، عرفان استاد، راجہ ساجد، ظہیر شاہ اور دیگر تمام دوستوں کا شرکت کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔اور ساتھ ہی اس بات کا عزم کیا گیا کہ باقاعدہ تنظیم سازی کے بعد پاکستان کمیونٹی کا وجود عمل میں لایا جائے گا۔جو کہ ہر فورم پر اپنی عوام کے جائز مطالبات کو حل کرے گی۔