تارکین وطن کی خبریں
چانسلر انجیلا مرکل یورپ کے مہاجر مخالف سربراہوں سے گفتگو کر رہی ہیں

جرمن(چیف اکرام الدین )جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رکن ریاستوں کے فنڈز کو تارکین وطن کو قبول کرنے سے مشروط کر دے تفصیلات کے مطابق برسلز میں یورپی یونین کا اجلاس جاری ہے ،جس میں یورپی رہنما اس اتحاد کے مستقبل کے طویل مدتی بجٹ کے حوالے سے بحث کر رہے ہیں۔ جرمن چانسلر مرکل نے اجلاس میں شرکت سے قبل برلن میں جرمن پارلیمان کے ایوان زیریں میں کہاکہ یورپی یونین کے اسٹرکچرل فنڈز کی تقسیم کو مختلف علاقوں اور بلدیاتی اداروں کے لیے ہر حال میں تارکین وطن کو اپنے ہاں قبول کرنے اور ان کے سماجی انضمام سے مشروط کیا جانا چاہیے۔ مرکل کا کہنا تھا کہ یہ بہترین موقع ہے کہ یورپی یونین کے پورے مالیاتی شعبے کا جائزہ لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے آیندہ اخراج کی وجہ سے یونین کے فنڈز میں 14 ارب یورو سالانہ کا خلا پیدا ہو گا اور اس لیے برسلز کو اس سلسلے میں اپنی طویل مدتی پالیسی بھی تبدیل کرنا ہو گی۔


واپس جائیں