تارکین وطن کی خبریں
مسلم لیگ ق اسپین کے چیئرمین چوہدری امتیاز لوراں سے مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری نوید وڑائچ کی اہم ملاقات

بارسلونا(بیورورپورٹ )مسلم لیگ ق اسپین کے چیئرمین چوہدری امتیاز لوراں کے دفتر میں پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئررہنما چوہدری نوید وڑائچ نے ایک اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر ون ٹو ون ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ ق اسپین کے تمام ممبران کارکنان اور مسلم لیگ ق اور چوہدری برادران سے محبت کرنے والوں کو متحرک کرنے پر زور دیا گیا۔چوہدری امتیاز لوراں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں جو سیاسی حالات ہیں ان میں چوہدری شجاعت حسین کی فہم وفراست کی اشد ضرورت ہے تاکہ پاکستان موجودہ سیاسی بحران سے نکل سکے۔ حاجی نوید وڑائچ نے کہا کہ اسپین میں ایک بڑی تعداد پاکستان مسلم لیگ ق کے کارکنان کی موجود ہے۔صرف ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کی ضرورت ہے۔ جس کے لئے آج چوہدری امتیاز لوراں سے مشاورتی میٹنگ کی گئی ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ ہم بہت جلد تمام مسلم لیگ ق کے ساتھیوں کو ایک جگہ جمع کرکے فعال کر سکتے ہیں اور اپنی لیڈر شپ کو اسپین میں بھر پور خوش آمدید کہیں گے۔


واپس جائیں