انتخابی اصلاحات کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ عین میرٹ اور حقیقی معنوں میں پاکستانی عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتا ھے-محمد شہباز ملک
بارسلونا (پ ر) پاکستان تحریک انصاف سپین کے صدر محمد شہباز ملک نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ عین میرٹ اور حقیقی معنوں میں پاکستانی عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتا ھے-انہوں نے کہ آج پاکستان کے ادارے مضبوط ہو چکے ہیں اور جس ملک کے ادارے مضبوط ہوں وہاں ہمیشہ آئین اور قانون کی حکمرانی ہوا کرتی ہے-انہوں نے کہا کہ آج ہمارے قائد عمران خان کی انصاف پر مبنی معاشرے کی طویل جدوجہد رنگ لانا شروع ہو گئی ہے اور اب ہر پاکستانی کا نئے پاکستان کا خواب پورا ہو کر رہے گا-انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے ججز کو خراج تحسین پیش کی-