تارکین وطن کی خبریں
پاکستان سپریم کونسل بریشیا کی طرف سے رضوان صلابت صاحب کو خراجِ تحسین،

بریشیا(عتیق کھٹانہ) کونیو شہر کے کیمپ میں وفات پانے والے پاکستانی کی باڈی میلان قونصلیٹ نے پاکستان روانہ کروا دی ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ترینو کے نزدیک کونیو شہر کے مہاجر کیمپ میں ایک پاکستانی قضاٸے الٰہی سے وفات پا گیا إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ، جس کی اطلاع کسی ذراٸع سے سپریم کونسل بریشیا کو موصول ہوٸی ، سپریم کونسل کے ترجمان کی بروقت کارواٸی سے میلان قونصلیٹ نے ذمداری کا مظاہرہ کیا اور ویلفٸر اتاشی رضوان صلابت صاحب کی کاوش سے ضروری کارواٸی اور ڈاکومنٹیشن کے بعد بہت جلد متوفی کی لاش پاکستان روانہ کر دی گٸی ، اس مسٸلہ میں سپریم کونسل بریشیا کے ممبر تنویر اصغر نے بھی ڈاکومنٹنس اور وارثین کے تعین کے سلسلہ میں قونصلیٹ کے ساتھ ذمداری سے تعاون کیا ، پاکستانی کمیونٹی اور سپریم کونسل بریشیا میلان قونصلیٹ کے عملہ اور بلخصوص رضوان صلابت صاحب کی ذمدارانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے ، جنہوں نے باڈی شفٹنگ کے اخراجات سمیت تمام معاملات میں ذمدارانہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، بیشک ایسے معاملات میں معاونین کیلٸے اللہ پاک نے بہت زیادہ اجرِ عظیم اور ثوابِ دارین رکھا ہے ۔


واپس جائیں