تارکین وطن کی خبریں
حقیقہ ڈکیتی پر تشویش ہے ۔ اوورسیز کو تحفظ فراہم کیا جائے: چوہدری ظفر نواز حقیقہ ، چوہدری اشتیاق برنالی ( ناروے )

کھاریاں ( زمان احسن ) پاکستان ناروے اتحاد ویلفیئر یونین ( اوسلو ) کے چیف پیٹرن چوہدری ظفر نواز حقیقہ اور چیئرمین چوہدری اشتیاق احمد برنالی نے کہا ہے کہ حقیقہ ڈکیتی پر تشویش ہے ۔ اوورسیز کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔ تھانہ صدر کھاریاں کے علاقے حقیقہ میں 5 اوورسیز پاکستانیوں کے گھروں میں پندرہ مسلح ڈاکو سرشام گھس کر اور اہلخانہ کو یرغمال بناکر 3 کروڑ روپے سے زائد کا مالیتی قیمتی سامان و نقدی لے گئے ۔ اوورسیز پاکستانیوں اور اہل علاقہ میں عدم تحفظ کا احساس پایا جاتا ہے ۔ IG پنجاب ، RPO گوجرانوالہ اور اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب حقیقہ ڈکیتی کیس کا فوری نوٹس لے ۔


واپس جائیں