تحریکِ انصاف اٹلی کی جانب سے لیاقت علی بھولا سپریم کونسل بریشیا کے ممبر نامزد، سپریم کونسل بریشیا کمیونٹی کی رفاہی اصلاحی خدمات کیلٸے شاندار مشترکہ پلیٹ فارم ہے ،ہم اس کو مضبوط کرنے میں شاندار کردار ادا کریں گے ، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیاقت علی بھولا
بریشیا (عتیق کھٹانہ) سپریم کونسل بریشیا کمیونٹی کی جملہ تنظیمات کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے جس کا منشور صرف اصلاحی اور رفاحی ہے اس میں ہر طبقہ فکر اور تمام سیاسی سماجی تنظیمات کی نماٸندگی موجود ہے ہم داٸمے درمے سخنے اس فورم کے ساتھ ہیں اور اس کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے ، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوٸے Pti کی جانب سے سپریم کونسل کیلٸے نٸے نامزد ممبر لیاقت علی بھولا نے کیا اور کہا اگرچہ اب مجھے تحریکِ انصاف نے اب ممبر نامزد کیا ہے لیکن میں پہلے بھی سپریم کونسل کے ساتھ تھا اور اس کو قاٸم کرنے میں میرا کردار موجود ہے ہم انشأاللہ ہر اچھے اقدام کی حمایت میں ہیں اور سپریم کونسل بریشیا کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے تاکہ اس مشترکہ پلیٹ فارم سے کمیونٹی کی بہتر خدمت ہو سکے ، انہوں نے کہا کہ تھوڑے وقت میں کونسل کی شاندار کارکردگی ہے ، خواہ وہ کشمیر کاز ہو یا فوت شدگان کی تکفین کا مسٸلہ ہو کونسل نے ذمداری کا مظاہرہ کیا ہے جس پر میں کونسل کی تمام ممبر جماعتوں اور ان کی نماٸندگی کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں ۔