صحافی ملک اور قوم کا سرمایہ ہے ملکی ترقی میں میڈیا اور صحافیوں کا اہم کردار ہیں.صدر شبقدر پریس کلب
شبقدر(چیف اکرام الدین سے) ریڈیو شبقدر کے منیجنگ ڈائریکٹر اور شبقدر پریس کلب کے صدر عابد علی شاہ نے کہا کہ صحافی ملک اور قوم کا سرمایہ ہیں صحافی جمہوریت کا چھوتا ستون ہیں صحافی ملک اور قوم کیلئے قربانی کا دوسرا نام ہے موجودہ دور میں صحافیوں کی جہدوجہد قابل ذکر ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں صحافیوں پر تشدد ہو رہا ہے اور انکی زندگی غیر محفوظ ہے جو قابل مذمت ہے صحافیوں پر جاری تشدد اور قتل میں ملوث مجرموں کو قانون کے مطابق سزا د ی جائے انہوں نےریڈیو شبقدر میں اردو گلوبل کے نمائندے سردار نور اور سینئر صحافی خائستہ رحمان کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت وقت کی اہم زمہ داری ہے انہوں نے مزید کہا کہ جرائم،دہشت گردی، انتہا پسندی کے خلاف متحد ہونا ضروری ہے کیونکہ دہشت گردی کی وجہ سے ملک تباہی کی طرف گامزان ہے حکمرانوں کو بھی چاہیے کہ صحافیوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔