پی ٹی آئی سپین کے صدر محمد شہباز ملک کا ممبران و کارکنان سے رابطہ مہم کے سلسلے میں سپین کے شہر تورتوسا کا دورہ
بارسلونا(پ ر)پاکستان تحریک انصاف سپین کے صدر محمد شہباز ملک نے ممبران و کارکنان سے رابطہ مہم کے سلسلہ میں سپین کے شہر تورتوسا کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے پی ٹی آئی سپین کے ممبران اور کارکنان سے مولاقات کی اس موقع پر تورتوسا سے ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کونسل احسان الوہاب بھی ان کے ہمراہ تھے- مولاقات کے دوران انہوں نے سپین میں پارٹی مقاصد،2018 کے جنرل الیکشن اور ممبر شپ کے حوالے سے بریفنگ دی جس کے بعد کچھ پارٹی کے چاہنے والوں نے موقع پر پارٹی کی پیڈ ممبر شپ حاصل کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں کو بھی پارٹی کی بنیادی رکنیت حاصل کرنے کا پیغام دیں گئے- محمد شہباز ملک نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جب سے مجھے پارٹی کی ذمہ داریاں ملی ہیں میں تمام دور دراز شہروں میں خود چل کر جا رہا ہوں تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اپنے قائد کا پیغام اور سپین میں پارٹی کے حوالے سے بتا کر ان کو متحرک کیا جا سکے-انہوں نے مزید کہا کہ ہماری منزل نیا پاکستان ہے اور اس کے لئے اس جدوجہد میں آپ سب ہمارے ساتھ مل کر قائد عمران خان کا ساتھ دیں،اپنی بنیادی پارٹی کی رکنیت خود بھی حاصل کریں اور دوست احباب تک بھی اس پیغام کو پہنچائیں-