صدر پی ٹی آئی سپین کی سوشل میڈیا پر "مجھے کیوں نکالا"وائرل ویڈیو سے شہرت پانے والے نوجوان وصال خان کو پی ٹی آئی سپین کے لئے عملی طور پر کام کرنے کی پیشکش
بارسلونا(پ ر) پی ٹی آئی سپین کے صدر محمد شہباز ملک،سیکریٹری انفارمیشن عبدالصبور،سیکریٹری سوشل میڈیا مرتضی ہنجرہ،یوتھ ونگ کے نوجوانوں محسن گجر،قاسم عظیم،سید بلاول علی،آصف ملک اور دیگر کے ہمراہ سوشل میڈیا پر "مجھے کیوں نکالا"وائرل ویڈیو سے شہرت پانے والے نوجوان وصال خان ہمالیہ ریسٹورنٹ بارسلونا سنٹر میں مولاقات ہوئی جس میں وصال خان کے انکل اور ان کے قریبی دوست پشاور سے تعلق رکھنے والے پاکستان سمیت پوری دنیا میں سکواش میں شہرت پانے والے سابق جونیئر ورلڈ نمبر ایک 2017احسن ایاز بھی موجود تھے- مولاقات میں سپین کے پارٹی امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی-صدر پی ٹی آئی سپین محمد شہباز ملک نے وصال خان کو پی ٹی آئی سپین کے لئے عملی طور پر کام کرنے کی پیشکش کی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پی ٹی آئی سپین کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گئے اور اپنے باقی ساتھیوں کو بھی متحرک کریں گئے جس پر محمد شہباز ملک نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پی ٹی آئی سپین کو آپ جیسے قابل نوجوانوں کی ضرورت ہے تا کہ پارٹی پورے سپین میں بہترین طریقے سے آرگنائز کی جا سکے-