تارکین وطن کی خبریں
چوہدری عبدالغفار مرہانہ کی صدارت میں مسلم لیگ ق کا اجلاس

بارسلونا ( بیورورپورٹ ) چوہدری عبدالغفار مرہانہ صدر مسلم لیگ ق سپین کے زیر صدارت مسلم لیگ ق کا آیند آنے والے الیکشن کے حوالے سے ہنگامی اجلاس مرینہ ریسٹورنٹ بارسلونا میں انعقاد پزیر جس میں مسلم لیگ ق سپین کے عہدیداروں کارکنان کی شرکت اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ ارشد نقشبدی نے حاصل کی سیٹچ سکیٹری کے فرائض چوہدری صفدر وڑایچ اطلاعات و نشریات نے سر انجام دیں. چوہدری عبدالغفار مرہانہ صدر مسلم لیگ ن نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ق کی ایک بڑی تعداد سپین بھر موجود ہیں پاکستانی اوورسیز چوہدری برادران سے دلی طور پر محبت کرتے ہیں چوہدری شجاعت حسین. چوہدری پرویز الٰہی. چوہدری وجاہت حسین. چوہدری شفاعت حسین نے اپنے دور حکومت میں پاکستان میں بھی ترقیاتی منصوبوں میں اپنا کردار ادا کیا اور اوورسیز مسائل کے حوالے سے ایوانوں تک آواز پہنچائی بارسلونا سپین میں ہم کو قونصلٹ آفس پی آئی اے دے کر پاکستانی کمیونٹی کے دل جیت لیں جو کہ قابل تحسین ہے چوہدری صفدر وڑایچ نے مزید کہا کہ آنے والا دور مسلم لیگ ق کا دور ہیں تمام مسلم لیگ جماعتوں نے واپس مسلم لیگ ق میں آنے کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے ضلع گجرات کے کافی تعداد میں سپوٹر بارسلونا سپین میں مقیم ہیں اور بارسلونا مسلم لیگ ق کا گھڑ ہے اوورسیز ہماری پارٹی کا سرمایہ ہیں جب بھی چوہدری برداران میں کسی کی بھی بارسلونا میں آمد ہوتی ہے تو سب سے زیادہ تقریبات مسلم لیگ ق کی ہوتی ہے اور ہماری تقریب میں خالصتان مسلم لیگ ق کے لوگ ہوتے ہیں باقی مسلم لیگ ق کے نمائندوں نے اپنے اپنے منفرد انداز خیالات کا اظہار کیا اور یقین دہائی کروائی مسلم ق عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں اور ہم کو اپنے قاید چوہدری شجاعت حسین کی شجاعت پر فخر ہے احتتام پر مسلم لیگ ق اور ملک پاکستان کی بقا امن سلامتی کے لیے دعائے خیر فرمائی اور پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا آخر میں چوہدری عبدالغفار مرہانہ نے تمام دوست احباب کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے شارٹ کال پر اپنی زاتی مصروفیات کے باوجود ٹائم نکالا میں تمام آنے والے پارٹی ورکر کا دلی طور پر مشکور ہوں


واپس جائیں