تارکین وطن کی خبریں
دولت لوٹنے والوں کو احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے۔آسیہ خٹک ڈسٹرکٹ کونسلر

جرمن(چیف اکرام الدین سے) پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ پشاور کونسلر آسیہ خٹک نے کہا کہ پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ ملک کی دولت لوٹنے والوں کو احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے قانون کی بالادستی کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلے قابل تعریف ہیں اور قوم عدلیہ کی پشت پر کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ احتساب کے ادارے شروع دن سے اپنا کردار ادا کرتے تو آج ملک کی حالت یہ نو تھی حکمرانوں نے کرپشن کے زریعے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے جس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے احتساب کے ادارے بلا تفریق اور بلا خوف و خطر اپنے فرائض سرانجام دیں اور کرپشن کرنے والوں کو جلد سے جلد احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے انہوں نے یورپی انٹرنیشنل میڈیا جرمن کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ حکمرانوں نے عوام کے خون پسینے سے جمع ہونے والے ٹیکسز کے اربوں روپے پسے ہوئے طبقات کی حالات زار کر بہتر کرنے کی بجائے اپنے اور اپنے حواریوں کی خوشحالی اور آسودگی پر خرچ کئے یہی وجہ ہے کہ عوام کو پینے کے صاف پانی تعلیم اور صحت سمیت کوئی بھی بنیادی سہولت میسر نہیں انہوں نے کہا کہ اگلے الیکشن کیلئے بھرپور تیاری ہے اور انشاءاللہ ریاست کے وسائل سے الیکشن لڑنے والوں کا نہ صرف ڈٹ کر مقابلہ کریں گے بلکہ انہیں شکست سے بھی دو چار کریں گے۔


واپس جائیں