تارکین وطن کی خبریں
مسلم لیگ نواز کی لودھراں الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیت پر مبارکباد۔ کونسلر تسلیم رفعت

جرمن(چیف اکرام الدین سے) مسلم لیگ نواز کی لودھراں الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اور موجودہ کونسلر تسلیم رفعت نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی کامیابی کارکردگی کی بنیاد پر ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ میاں برادران کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوا ہے جس کی وجہ سے مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہوئی ہے انہوں نے یورپی انٹرنیشنل میڈیا جرمن کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کے نیا پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی کی سیاست کو مسلم لیگ نواز نے ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا ہے۔


واپس جائیں