اٹلی کی پُر اسرار ممتاز سماجی کاروباری شخصیت چوہدری لیاقت علی بھولا نے تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔
بریشیا (عتیق کھٹانہ) اٹلی میں متعدد سماجی رفاہی تنظیمات کو آکسیجن مہیا کرنے والی پراسرار شخصیت کا اونٹ آخر کار pti کی کروٹ میں بیٹھ گیا ، تفصیلات کیمطابق سیکرٹری جنرل pti تجمل حسین کھٹانہ نے آج لاٸیو آکر باقاعدہ اعلان کیا کہ ممتاز سماجی شخصیت لیاقت علی بھولا نے تحریکِ انصاف جاٸن کر لی ہے جس کا وہ ہفتہ کے روز ایک جلسہ میں باقاعدہ اعلان کریں گے ، قارٸین لیاقت علی بھولا ایک شخصیت نہیں بلکہ ایک انجمن کی حیثیت رکھتے ہیں اور اکثر اپنی خداداد صلاحیت،اثر ورسوخ اور جوڑ توڑ سے کمیونٹی میں اپنا سماجی کردار ادا کرتے رہتے ہیں ، وہ کمیونٹی میں کراس دا بورڈ تمام سیاسی سماجی تنظیمات کیلٸے اپنا کردار ادا کر کے ان کی اخلاقی اور ذاتی حمایت کرتے رہے ہیں ، بریشیا میں دادا گیری کے خلاف جن افراد نے عَلم بلند کیا لیاقت علی بھولا نے ہمیشہ ایسے جرأت مندانہ اقدام کی حمایت کی ہے ، آج ان کی تحریکِ انصاف کی صفوں میں شمولیت سے جہاں پہ میاں آفتاب کو پارٹی مضبوط ہونے کے آثار نظر آرہے ہیں وہاں پہ کچھ حلقوں کو تحریکِ انصاف میں مزید خلفشار بھی نظر آ رہا ہے ، دیکھنے والے اس انٹری کو نہ صرف پارٹی میں ایک بِگ انٹری کی حیثیت سے دیکھ رہے ہیں بلکہ یہ ٹاٸمنگ کے لحاظ سے کمیونٹی میں سماجی سیاسی اور مذہبی حلقوں کے لٸے ایک بہت بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے جس کے متعدد محرکات ہیں، ہم ادارہ جذبہ نیوز اور جنگ لندن کی طرف سے برادرم لیاقت علی بھولا کو تحریک انصاف میں شمولیت کر کے باقاعدہ سیاست شروع کرنے پر خیر مقدم کرتے ہیں اور مبارکباد پیش کرتے ہیں ، ان کی سیاست میں شمولیت سے سماجی سیاسی سر گرمیوں کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔