متوکل خان ایڈووکیٹ کو عوامی نیشنل میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انجنیئر سہراب خان
جرمن(چیف اکرام الدین سے) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سیاسی و سماجی کارکن انجینئر سہراب خان نے متوکل خان ایڈووکیٹ کو عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی پہلے سے ہی شانگلہ میں قوت تھی جبکہ متوکل خان ایڈووکیٹ اور ان کے کارکنوں کی شمولیت سے یہ مذید مضبوط ہوگی اور PK87 اور NA81 اسی بار انشاءاللہ عوامی نیشنل پارٹی ہی کی ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے یورپی انٹرنیشنل میڈیا جرمن کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ متوکل خان ایڈووکیٹ ایک مخلص سیاستدان ہیں اور شانگلہ کی عوام کے لئے ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔