تارکین وطن کی خبریں
اب مسلم لیگ ن ناقابل تسخیر ھو چکی ھے اور 2018 کے الیکشن میں کلین سویپ کرے گی۔ اعجاز احمد بٹ

جرمنی(نمائندہ خصوصی)ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت صدر پاکستان مسلم لیگ ن برلن جرمنی اعجاز احمد بٹ نے کہا ہے کہ لودھراں میں مسلم لیگ ن کی جیت نے ثابت کر دیا ھے کہ اب مسلم لیگ ن ناقابل تسخیر ھو چکی ھے اور 2018 کے الیکشن میں کلین سویپ کرے گی ۔ میاں نوازشریف کا بیانیہ عوام نے دل و جان سے قبول کر لیا ھے جس کی واضح مثال na154 کا یہ رزلٹ ھے ۔ بخدا اس حلقے میں ھم بھی اتنے پرامید نہیں تھے اور نہ ھی اس حلقے میں پارٹی کی جانب سے کوئی اتنی موثر کمپین چلائی گئی اس کے باوجود آج کا یہ رزلٹ ثابت کرتا ھے کہ عوام نوازشریف سے پناہ محبت کرتے ہیں ۔ میں سلام پیش کرتا لودھراں کے مسلم لیگی ورکرز کو اور ان تمام ووٹرز کو جنہوں نے پیسے کی سیاست کو ھمیشہ کیلئے دفن کر دیا ھے ۔ na154 کا یہ ضمنی الیکشن ان قوتوں کے منہ پر طمانچہ ھے جو سمجھتے تھے کہ نوازشریف کی سیاست ختم ھو چکی ھے۔


واپس جائیں