تارکین وطن کی خبریں
سوات خودکش حملہ میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت اور اٹلی جانے والے لیبیا کشتی کو حادثہ افسوسناک ہے۔ذوالفقار علی

جرمن(چیف اکرام الدین سے) اردو گوبل نیٹ ورک اٹلی کے نمائندہ ذوالفقار علی نے سوات خودکش دھماکے پر پاک فوج کے جوانوں کی شہادت اور اٹلی جانے والے لیبیا کشتی حادثہ میں حصول روزگار کیلئے جانے والے پاکستانیوں کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے پاکستان حکمرانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں جب تک روزگار کے موقع فراہم نہیں کیے جائینگے ہمیں یہ صدمے سہنے پڑیں گے لیکن حکمرانوں کو صرف اپنے سرمایہ کاری کو بیرونی ملک بھیج کر کاروبار چمکانے کے بجائے اپنے ملک میں انڈسٹری اور سرمایہ کاری کرنا ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی سب شہیدوں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔


واپس جائیں