تارکین وطن کی خبریں
عاصمہ جہانگیر کی وفات پر راجہ طاہر کا اظہار تعزیت

بیلجئم(نمائندہ خصوصی) ممتاز قانون دان سماجی اور انسانی حقوق کی وکیل،خواتین کے حقوق کی علمبردار، جمہوریت کے لیے ہمیشہ جدوجہد مسلسل کرنے والی بہادر خاتون عاصمہ جہانگیر دارِ فانی سے کوچ کر گئیں ان کی وفات پر رہنما پی پی پی بیلجئم راجہ طاہر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہعاصمہ جہانگیر کی پوری زندگی عدل و انصاف کے قیام اور قانون کی حکمرانی کے لیے وقف رہی،عاصمہ جہانگیر نے ایک بیٹی ،ماں ، قانون دان اورجمہوریت پر کامل یقین رکھنے والے فرد کے طور پر پاکستان کی عدالتی اور سیاسی تاریخ پر ان مٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ راجہ طاہر نے کہاکہ عاصمہ جہانگیرکے انتقال کی خبر پوری قوم کےلیے صدمے کی گھڑی ہے ،اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔


واپس جائیں