عاصمہ جہانگیر کی وفات پر پاکستان پیپلز پارٹی اوسلو ناروے کا اظہار افسوس
اوسلو(نمائندہ خصوصی)ممتاز قانون دان سماجی اور انسانی حقوق کی وکیل،خواتین کے حقوق کی علمبردار، جمہوریت کے لیے ہمیشہ جدوجہد مسلسل کرنے والی بہادر خاتون عاصمہ جہانگیروفات پا گئیں اناللہ واناالیہ راجعون ان کی وفات پر سینئر راہنما علی اصغر شاھد ۔ مرزا ذوالفقار۔ چوہدری زمان۔ جاوید اقبال۔ چوہدری عجب خان۔ الیاس کھوکھر۔ راجہ سلیم ۔ میاں اسلام۔ رافیع اللہ خان۔ علاوہ ازیں۔ ویثرن فورم ناروے کے صدر ارشد بٹ۔ فیملی نیٹ ورک کے چیرمین نثار بھگت۔ امیگرنٹ فورم ناروے کے اطہر علی۔ ادبی تنظیم دریچہ کے صدر ڈاکٹر ندیم اور ادریس لاھوری نے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ھے۔