آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان تین سے چھ مارچ تک ای یو پاک فیڈریشن کی دعوت پر اٹلی کا دورہ کریں گے
اٹلی(نمائندہ خصوصی)آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان تین سے چھ مارچ تک ای یو پاک فیڈریشن کی دعوت پر اٹلی کا دورہ کریں گے اپنے دورے کے دوران تین مارچ کی رات کو کریمونا میں کشمیری کلچرل پروگرام .ایک شام کشمیر کے نام .سے منقدہ پروگرام میں میں شرکت کریں گے .جس میں کشمیری کلچرل بھارتی مظالم ،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق پروگرام کمونے دی کریمونا کی طرف سے سرکاری سطح پر ہو گا جس میں کشمیری کلچرل بحثیت قوم ان کی الگ شناخت تاریخی اہمیت کے علاوہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ایک نئے انداز میں پیش کیا جائے گا . .چار مارچ کو بریشیا میں ان کے اعزاز میں ایک تقریب کا انقعاد ہو گا جس میں اٹلی کی تمام سیاسی سماجی مزبھی جماعتوں کو کشمیر کے جھنڈے تلے شرکت کی دعوت دی جائے گی .پانچ مارچ کی صبح اٹالین سیاست دانوں کا وفد ممبران پارلیمنٹ ان سے ملاقات کرے گا .اس کے بعد کریمونا میں ہی اٹالین میڈیا میں پریس بریفنگ اور اٹالین نیشنل ٹیلی ویژن کو انٹرویو ہو گا چھ مارچ کی صبح آزاد کشمیر کے صدر روانہ ہو جائیں گے .سردار مسعود خان کے دورہ اٹلی کے دوران ای یو پاک فیڈریشن کے صدر چودھری پرویز لوسر بھی ان کے ہمراہ ہوں گے.کریمونا میں ہونے والے سرکاری پروگرام ایک شام کشمیر کے نام کے لئے اٹلی میں رہنے والی کشمیری فیملیز بچے جو حصہ لینا چائیں وہ رابطہ کر سکتے ہیں .خاص کر کشمیری ملبوسات اور کلچرل سامان کے ساتھ .آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کا دورہ اٹلی خالصتا غیر سیاسی ہو گا .اور اس میں کسی بھی سیاسی جماعت کا شائبہ نہیں ہو گا ان کے دورہ اٹلی کے شیڈول سے تحریک آزادی کشمیر کو یوروپی سطح پر اجاگر کرنے میں مدد ملے گی .